ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بڑا حادثہ ٹلا،بارہ بنکی میں پٹری سے اتری پٹنہ،کوٹہ ایکسپریس ، کئی گھنٹوں تک ریل ٹریفک متاثر

بڑا حادثہ ٹلا،بارہ بنکی میں پٹری سے اتری پٹنہ،کوٹہ ایکسپریس ، کئی گھنٹوں تک ریل ٹریفک متاثر

Mon, 14 May 2018 23:16:28    S.O. News Service

بارہ بنکی:14/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پٹرنگا اور دریا ا ٓباد اسٹیشن کے بیچ پٹنہ کوٹہ ایکسپریس کا انجن لائن پر گرے پیڑ سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) ذرائع نے آج بتایا کہ پٹنہ سے کوٹہ جارہی ٹرین نمبر 130237 پٹنہ۔ کوٹہ ایکسپریس کل رات تقریبا پونے بارہ بجے جب بارا بنکی کے پٹرنگا اور دریا ا ٓباد اسٹیشن کے بیچ پہنچی اسی دوران ریل لائن پر ٹوٹے پڑے پیڑ سے ٹرین کا انجن ٹکرا گیا۔ ڈرائیور نے اچانک ایمرجنسی بریک لگائے جس سے ٹرین ایک جھٹکے کے ساتھ رک گئی۔اس دوران انجن کے دو پہئے ٹوٹ گئے اور اچانک جھٹکا لگنے سے کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آنے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے اس لائن پر کیفیات ایکسپریس، سابر متی ایکسپریس، کاماکھیا اور وارانسی ایکسپریس کو درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ انہوں نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر ریلوے افسر اور ورکر موقع پر پہنچے اور ٹرین کے انجن کو بدلنے کے بعدٹرین کو کوٹہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس لائن پر صبح تقریبا چار بجے سے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔


Share: